
چوہدری شجاعت حسین کی چوہدری پرویز الہٰی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات
مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی چوہدری پرویز الہٰی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔
مسلم لیگ ق کے ترجمان مصطفیٰ ملک نے چوہدری پرویز الہٰی سے اڈیالہ جیل میں چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔
لیگی ترجمان مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چوہدری وجاہت حسین، چوہدری شافع حسین، چوہدری سالک حسین اور منتہا اشرف بھی شامل تھے۔
ترجمان مسلم لیگ ق نے بتایا کہ ملاقات مکمل غیر سیاسی تھی اور ملاقات کو سیاسی رنگ دینا غلط ہے، ملاقات میں سیاسی صورت حال پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
مصطفی ملک نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ میں بہت محبت کا رشتہ ہے جب کہ ملاقات خاندانی روایات کے تحت ہوئی۔
لیگی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی صحت کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین اور فیملی کو تشویش لاحق تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News