
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی مزید پانچ نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نوٹیفیکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے مزید 5 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشنز الیکشن کمیشن نے جاری کر دیا ہے۔
این اے 130 لاہور سے نوازشریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جبکہ این اے 118 لاہور سے حمزہ شہباز اور این اے 119 لاہور سے مریم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے این اے 123 لاہور سے شہبازشریف کی کامیابی اور این اے127 سےعطااللہ تارڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
علاوہ ازیں این اے 70 سیالکوٹ سے چوہدری ارمغان سبحانی، این اے 71 سیالکوٹ سے خواجہ آصف کی بھی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے این اے 72 سیالکوٹ سے علی زاہد کی کامیابی اور این اے 73 سیالکوٹ سے ن لیگ کی نوشین افتخار کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News