
پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حکومت بننے کے بعد ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابات پر الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ الزامات کے سوال پر ہمارا یہی جواب ہے کہ یہ مناسب قدم ہو گا۔
میتھیو ملر نے کہا کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا میں کہیں بھی ایسے الزامات کی مکمل چھان بین اور حل ہونا چاہیئے۔اسی لیے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہ یہ واضح ہے کہ پاکستان میں انتخابات مسابقتی تھے، حکومت بننے کے بعد اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
پاکستان میں مخلوط حکومت بننے کی تیاری پر سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ یہ بالآخر ایک اندرونی معاملہ ہے۔
میتھیو ملر نے مزید کہا کہ کئی ممالک جہاں پارلیمانی نظام حکومت ہے، جہاں ایک پارٹی کی اکثریت قائم نہ ہو اس قسم کے اتحاد بنتے ہیں۔ بالآخر اس کا فیصلہ امریکہ کو نہیں پاکستان کو کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News