Advertisement
Advertisement
Advertisement

’دہلی چلو‘ مارچ میں شریک بھارتی کسانوں نے پنجاب میں ٹرینیں روک دیں

Now Reading:

’دہلی چلو‘ مارچ میں شریک بھارتی کسانوں نے پنجاب میں ٹرینیں روک دیں
’دہلی چلو‘ مارچ میں شریک بھارتی کسانوں نے پنجاب میں ٹرینیں روک دیں

’دہلی چلو‘ مارچ میں شریک بھارتی کسانوں نے پنجاب میں ٹرینیں روک دیں

نئی دہلی: احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں نے پنجاب میں ٹرینوں کو روک دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کسان یونینز نے کل بھارت بھر میں ہڑتال کی کال دے دی ہے جب کہ پنجاب میں شاہراہوں کے ٹول پلازہ پر بھی احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

مودی سرکار اور کسان یونینز کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بھی ناکام ہونے کا خدشہ ہے، بھارت بھر کی کسان یونینز نے بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے اور ریل روکو تحریک کی بھی حمایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کسانوں کا احتجاج، دہلی کی سرحدوں پر ایک ماہ کیلئے کرفیو نافذ

رپورٹ کے مطابق بٹھنڈہ میں جیٹھوکے، مالوٹ، موگاہ، واہلہ کراسنگ امرتسر، برنالہ اور سنگرور میں ٹرینیں روکنے کے لئے کسانوں کا ریلوے لائنز پر دھرنا جاری ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ 13 فروری کو کسانوں کا شروع ہونے والا ’دہلی چلو‘ مارچ جاری ہے جب کہ متعدد مقامات پر کسانوں اور پولیس میں جھڑپیں اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے۔

کسانوں کو روکنے کے لیے بھارتی پولیس نے دہلی کی قلعہ بندی کرکے کرفیو بھی نافذ کردیا ہے، دہلی اور اطراف میں کئی کلومیٹر طویل ٹریفک جام سے شہری سخت اذیت سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کسانوں کا مارچ، نئی دہلی کے داخلی اور خارجی راستے میدان جنگ بن گئے

10 مقامات پر ٹرینیں روکنے سے شمالی بھارت میں ریلوے نظام درہم برہم ہونے کا خدشہ ہے، ریاست ہریانہ کی حکومت نے پنجاب کے سرحدی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔

کسانوں کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک مارچ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ کسان مظاہرین کا مودی سرکار سے کم سے کم امدادی قیمت مقرر کرنے کی ضمانت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کسانوں اور مزدوروں کے لیے پینشن،  کسانوں کے قرضوں کی معافی اور لکھیم پور کھیری تشدد کے متاثرین کے لیے انصاف کے مطالبات بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر