کے پی سے قومی اسمبلی کے 36 حلقوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکے پی کے امیدواروں کیخلاف کارروائیوں کے اعداد وشمار جاری کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف مانیٹرنگ افسران متحرک ہو گئے۔
الیکشن کمیشن نے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر 35 لاکھ 3 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔
پشاورڈویژن میں مجموعی طورپر6لاکھ 95 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے، ملاکنڈ ڈویژن میں 7 لاکھ 65 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے، ہزارہ ڈویژن میں 3 لاکھ 69 ہزار روپے جرمانے لگائے گئے۔
مردان ڈویژن میں 2لاکھ 55 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ کوہاٹ ڈویژن میں 8 لاکھ 44 ہزار روپے جرمانے لگائے گئے۔
بنوں ڈویژن میں 2 لاکھ 5 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے، ڈی آئ خان ڈویژن میں 3 لاکھ 70 ہزار روپے جرمائے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
