سموگ تدارک کیس؛ مختلف محکموں سے کارکردگی رپورٹس طلب
لاہور ہائی کورٹ نے سموگ تدارک کیس میں مختلف محکموں سے کارکردگی رپورٹس طلب کرلی۔
لاہورہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پوچھا کہ پانی کے لیے میٹرزکب تک لگنا شروع ہو جائیں گے۔
وکیل واسا میاں عرفان اکرم نے جواب دیا کہ فروری کے اختتام تک میڑز کا کام شروع ہو جائے گا، جس پرعدالت نے کہا کہ پانی کو بچانے کے لیے یہ بہت ضروری ہے، لوگوں کے گھروں میں بل جائیں گے تو انہیں پانی کی اہمیت کا اندازہ ہوگا۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ واٹر لیول کو ہم نے ایک جگہ پر روک لیا ہے۔
عدالتی معاون نے بتایا کہ عدالت کی وجہ سے یہ ممکن ہوا ہے، رونہ ہر سال آدھا میٹر لیول نیچے جا رہا تھا۔
عدالت نے کہا کہ درختوں کو دیکھ بھال کرنا کس کہ ذمہ داری ہے جس پر ممبرجوڈیشل کمیشن نے جواب دیا کہ یہ پی ایچ اے کی ذمہ داری ہے۔
افسر پی ایچ اے نے کہا کہ پرانے درخت کو بہت کم نقصان ہوا ہے، جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آپ درختوں کی کٹائی کے حوالے سے ایک رپورٹ دیں، نہر کا کچرا باہر سڑک پر آیا ہوا ہے۔
افسر پی ایچ اے نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نہر کے پانی کو درجہ صفر پرلے جائیں، تاکہ پانی باہر نہ نکلے۔
عدالت نے کہا کہ آپ کو پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ نہر کی کھدائی کے بعد مٹی کا کیا کرنا ہے، پیروالے دن اس حوالے سے سیکریٹری ایریگیشن اور محکمہ پی ایچ اے جواب دے۔
لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
