
سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نوجوانوں میں کونسی بیماری کا خطرہ بڑھاتا ہے؟
دنیا بھر میں سوشل میڈیا سروسز ڈاؤن ہونے کے بعد دوبارہ بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا سروسز اچانک ڈاؤن ہو گئی تھیں، جس کی وجہ سے دنیا بھر کے صارفین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے تھے۔
صارفین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس جن میں فیس بک، میسنجر اور انسٹا شامل ہیں اچانک خود بخود لاگ آؤٹ ہو گئے تھے۔
ملک بھر میں فیس بک سروسز ڈاؤن ہونے سے سوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا ایپلی کیشن فیس بک اورانسٹاگرام میں تکنیکی مسئلہ آگیا تھا جس کی وجہ سے فیس بک،انسٹاگرام اورمیسنجر تکنیکی مسائل کے باعث اکاؤنٹ خود بخود بند ہو گئے تھے۔
فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو سیشن ایکسپائرڈ کا نوٹس موصول ہوا اور صارفین کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ سائن ان نہیں ہورہا تھا۔
سروسز ڈاؤن ہونے پر فیس بک انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سائٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث فیس بک ڈاؤن ہوا۔
میٹا کے ترجمان اینڈی اسٹون نے کہا کہ صارفین پریشان نہ ہوں مسئلہ جلد حل ہو جائےگا، انہوں نے کہا کہ فیس بک، انسٹاگرام اورتھریڈز کی بندش کی اطلاعات موصول ہوئیں، جبکہ کچھ امریکی صارفین سائٹس پرلاگ ان نہیں کرسکے۔
میٹا کے ترجمان اینڈی اسٹون نے کہا کہا لوگوں کوہماری خدمات تک رسائی میں پریشانی ہورہی ہے، ہم ابھی اس پر کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ اس مسئلے کی وجہ کیا ہے۔
اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اورانسٹاگرام کی سروسز بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News