
سابق سری لنکن کپتان کار حادثے میں زخمی
سابق سری لنکن کپتان کار حادثے میں زخمی ہوکر اسپتال میں داخل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لاہیرو تھریمانے کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھریمانے سری لنکا کے شمالی علاقے کے وسطی شہر انورادھا پور کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے۔
اس ٹریفک حادثے میں ایک اور مسافر بھی زخمی ہوا ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
حادثے کے بعد سابق سری لنکن کپتان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مذہبی یاترا کے لیے جارہے تھے کہ جب راستے میں اُن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News