Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب بھر میں 50 ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان

Now Reading:

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب بھر میں 50 ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب بھر میں 50 ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام، ’بل سے نجات روشنی کے ساتھ‘ کے انقلابی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 100 یونٹ والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو قرعہ اندازی سے سولر سسٹم دئیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے ایک کلو واٹ والے سولر سسٹمز کی تنصیب کے فوری اقدامات شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سولر سسٹم میں اعلی سولر پلیٹ، انورٹر، بیٹری اور دیگر سسٹم شامل ہوگا۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے جدید ترین ٹیکنالوجی کا سولر سسٹم لانے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سولر ہوم سلوشن کا جائزہ اجلاس بھی ہوا جس میں سیکرٹری انرجی نے بریفننگ دی۔

اجلا س میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز انرجی،خزانہ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ڈی سی ایل، منیجنگ ڈائریکٹر پی پی ڈی بی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

پہلے فیز میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر سسٹم فراہم دئیے جائیں گے، گھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ بتدریج پنجاب کے دیگر صارفین کو ہوم بیسڈ سولر سسٹم فراہم کئے جائیں گے۔ اور پہلے مرحلے میں پروگرام کیلئے 12.6 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر