
پاکستان نے کٹاس راج اور چکوال کی یاترا کے لیے بھارت کے ہندو زائرین کو ویزے جاری کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر کٹاس راج اور چکوال میں ہندو مذہب کے مقدس مقامات کی یاترا کے لیے بھارت سے تعلق رکھنے والے ہندو زائرین کو ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔
کٹاس راج مندر کی یاترا کے لیے 112 یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے، ہندو یاتری 6 سے 12 مارچ تک کٹاس راج کا دورہ کریں گے۔
نئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامورسعد احمد وڑائچ نے ہندو یاتریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ پاک بھارت ویزا پروٹوکول کے تحت ہر سال ہزاروں یاتری بھارت سے پاکستان آتے ہیں، پاکستان اوربھارت کے درمیان 1974 میں مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے ضابطہ اخلاق طے پایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News