Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی حکام نے ایک ہفتے میں 19 ہزار 746 غیر قانونی افراد کو گرفتار کر لیا

Now Reading:

سعودی حکام نے ایک ہفتے میں 19 ہزار 746 غیر قانونی افراد کو گرفتار کر لیا

سعودی حکام نے ایک ہفتے کے دوران رہائشی، کام اور سرحدی سیکیورٹی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 19 ہزار 746 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق، رہائشی قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 11،250 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 5،511 کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوششوں پر گرفتار کیا گیا، اور مزید 2،985 کو مزدوروں سے متعلق امور پر گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 972 افراد میں سے 47 فیصد یمنی، 50 فیصد ایتھوپیا اور 3 فیصد دیگر قومیتوں کے تھے۔

مزید 109 افراد ہمسایہ ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے، اور 24 کو خلاف ورزی کرنے والوں کو نقل و حمل اور پناہ دینے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص مملکت میں غیر قانونی داخلے میں سہولت فراہم کرتا پایا گیا تو اسے زیادہ سے زیادہ 15 سال قید، 10 لاکھ ریال (260،000 ڈالر) تک جرمانے کے ساتھ ساتھ گاڑیاں اور املاک ضبط کرنے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Advertisement

مکہ مکرمہ اور ریاض کے علاقوں میں ٹول فری نمبر 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 یا 996 پر مشتبہ خلاف ورزیوں کی اطلاع دی جاسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر