
کےپی کےاسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف برداری کےمعاملےپرفریقین سے جواب طلب
پشاورہائی کورٹ نے مختصرفیصلہ سناتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کی درخواست خارج کردی۔
مختصر فیصلہ پشاور ہائی کورٹ لارجر بنچ نے سنایا۔ سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد کردی گئی۔ پانچ رکنی بنچ نے متفقہ فیصلہ سنایا۔
پانچ رکنی لارجر بینچ کی سربراہی جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی۔ جسٹس اعجازانور، جسٹس عتیق شاہ، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ارشد علی بنچ کا حصہ تھے۔ گزشتہ روز اور آج فریقین کے دلائل پیش کیے۔
الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل اور پرائیویٹ فریقین نے سنی اتحاد کونسل کے خلاف دلائل پیش کیے۔ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے دلائل پیش کیے۔
سنی اتحاد کونسل کے کیس کی پیروی قاضی انور ایڈوکیٹ اور بیرسٹرعلی ظفر نے کی۔ انھوں نے دلائل دیے کہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو نہ دینا ان کے حق کی خلاف ورزی ہے۔
اٹارنی جنرل و وکیل الیکشن کمیشن نے مؤقف پیش کیا کہ جنرل سیٹ نہ جیتنے اور لسٹ جمع نہ کرنے کی وجہ سے مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کا حق نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News