چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کے ہیڈ کوچ کی تقرری کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کردی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کے حوالے سے اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا فیصلہ اگلے یفتے یا پھر دس دنوں کے اندر ہوجائے گا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پی سی بی ٹیم کی قیادت کے لیے موزوں ترین امیدوار کو منتخب کرنے کے لیے پرعزم ہے، چاہے وہ پاکستان سے ہو یا پھر بیرون ملک سے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پی ایس ایل فائنل میچ کے دوران نیشنل بینک اسٹیڈیم میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا ’’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اگلے ایک ہفتہ یا پھر دس دنوں کے اندر اندر ہیڈ کوچ کا تقرر کردیں گے‘‘ تاہم انہوں نے نئے کوچ کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
شین واٹسن کے اقرار پر ان کا کہنا تھا ’’ہم شین واٹسن کے ساتھ بھی بات چیت کررہے تھے جب کہ ان کے پیشکش کو قبول نہ کرنے کی ایک وجہ یہ تھی کہ میڈیا میں بہت ساری چیزیں لیک ہوئیں جن میں سے زیادہ تر درست نہیں تھیں‘‘۔
علاوہ ازیں انہوں نے پی سی بی میں موجود عملے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ’’11 کھلاڑیوں کو سنبھالنے کے لیے پی سی بی میں 900 لوگ کام کررہے ہیں‘‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
