 
                                                                              اسپیکر قومی اسمبلی نے آج ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نو منتخب صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد دی۔
اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے نو منتخب صدر آصف علی زرداری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا دوسری بار صدر منتخب ہونا ان پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔
آصف علی زرداری ایک کہنہ مشق، مخلص، مدبر اور زیرک سیاسی رہنما ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ آصف زرداری کی قیادت میں ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہوگا، آصف زرداری جمہوریت کے فروغ اوراداروں کے استحکام پر یقین رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 