Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات
وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ وزیردفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سعودی وزیر دفاع عزت مآب شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے ملاقات کی جب کہ ملاقات میں وزیردفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دوطرفہ امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، وزیر اعظم نے سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان ملنے پر مبارک باد پیش کی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سعودی وزیردفاع نے بھی وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بطورمہمان خصوصی مدعو کرنے پرپاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

علاوہ ازیں ملاقات میں علاقائی امن وسلامتی اور خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان دفاع شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دیرینہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کوقدرکی نگاہ سےدیکھتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب نے ہرمحاذ پر پاکستان کا بھرپورساتھ دیا ہے، سعودی عرب نے پاکستان کی معاشی بہتری کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر