Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیتھن لیون نے کورٹنی والش کو پیچھے چھوڑ دیا

Now Reading:

نیتھن لیون نے کورٹنی والش کو پیچھے چھوڑ دیا
نیتھن لیون

نیتھن لیون نے کورٹنی والش کو پیچھے چھوڑ دیا

آسٹریلیا کے لیجنڈری آف اسپنر نیتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں  نیا سنگ میل عبور کرلیا۔

نیتھن لیون  ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں  کی ٹاپ ٹین فہرست میں  ویسٹ انڈیز کے کورٹنی والش کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ساتویں نمبر پر آگئے۔

وہ سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن، اپنے ہم وطن شین وارن اور بھارت کے انیل کمبلے کے بعد ٹاپ 7 میں شامل چوتھے  اسپنر ہیں۔

نیتھن لیون نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 4 وکٹیں  حاصل کرکے کورٹنی والش کی 519 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

یاد رہے کہ  نیتھن لیون نے 2011 میں ٹیسٹ ڈیبیو سری لنکا کے خلاف گال میں کیا تھا۔

Advertisement

انہوں نے یکم جولائی 2022 کو بھارت کے کپل دیو کی 434 وکٹوں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی ٹاپ ٹین فہرست میں جگہ بنائی تھی۔

وہ 127 ٹیسٹ میچز میں 517 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جس میں 4 مرتبہ میچ میں 10 وکٹیں اور 23 مرتبہ اننگ میں 5 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں نیتھن لیون کی وکٹوں کی تعداد 766 ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 800 وکٹیں سری لنکا کے مرلی دھرن نے حاصل کررکھی ہیں۔دوسرے نمبر پر 708 وکٹوں کے ساتھ آسٹریلیا کے شین وارن موجود ہیں۔

تیسرے نمبر پر 698 وکٹوں کے ساتھ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن موجود ہیں، چوتھے نمبر پر 619 وکٹوں کے ساتھ بھارت کے انیل کمبلےاور پانچویں نمبر پر 604 وکٹوں کے ساتھ انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ موجود ہیں۔

چھٹے نمبر پر  563 وکٹوں کے ساتھ آسٹریلیا کے گلین میک گرا، آٹھویں نمبر پر 519 وکٹوں کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے کورٹنی والش ، نویں نمبر پر 507 وکٹوں کے ساتھ بھارت کے روی چندرن ایشون  اور دسویں نمبر پر 439 وکٹوں کے ساتھ جنوبی افریقہ  کے ڈیل اسٹین موجود ہیں۔

Advertisement

اس فہرست میں سے جیمز اینڈرسن،  روی چندرن ایشون اور نیتھن لیون کے علاوہ باقی تمام ریٹائر ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر