Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کے ٹیکنالوجی کے مرکز بنگلورو میں لاکھوں افراد پانی سے محروم

Now Reading:

بھارت کے ٹیکنالوجی کے مرکز بنگلورو میں لاکھوں افراد پانی سے محروم

بھارت کے آئی ٹی مرکز بنگلورو شہر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، لاکھوں لوگ پانی کی تلاش میں سرکرداں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے ٹیکنالوجی کے مرکز بنگلورو میں لاکھوں افراد کو پانی کے غیر معمولی بحران کا سامنا ہے کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جنوبی شہر میں غیر منصوبہ بند شہرکاری کا نتیجہ ہے۔

یہ شہر بنگلور کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور بھارت کی سلیکون ویلی کے نام سے بھی مشہور ہے، یہ ریاست کرناٹک میں واقع ہے اور ہزاروں آئی ٹی کمپنیوں، اسٹارٹ اپس اور انفوسس اور الفابیٹ کے گوگل جیسی بین الاقوامی فرموں کا گھر ہے۔ اسے اپنے 14 ملین رہائشیوں کے لئے روزانہ تقریبا 2 بلین لیٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

شہر کی 70 فیصد سے زیادہ آبادی کاویری ندی پر منحصر ہے، جو ریاست سے نکلتی ہے، لیکن شہر کے مضافات میں رہنے والے تقریبا 40 لاکھ دیگر باشندے زیر زمین پانی پر انحصار کرتے ہیں۔

زیر زمین پانی ٹینکروں کے ذریعے سپلائی کیا جاتا ہے، لیکن پچھلے سال کمزور مون سون کے بعد زیر زمین پانی کی سطح میں کمی کے بعد خشک ہو رہے ہیں۔

Advertisement

گریٹر بنگلورو میونسپل کارپوریشن کے چیف کمشنر توسر گری ناتھ نے عرب میڈیا کو بتایا کہ ان علاقوں میں جہاں پانی کی عوامی سپلائی زیر زمین پانی پر منحصر ہے، وہاں ہمیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ زیر زمین پانی کے ذخائر خشک ہوتے جا رہے ہیں۔

بنگلورو شہر کے علاقے ہینور کے رہائشی ویون اینڈریوز کو ہر دو دن بعد اپنے گھر کو پانی کی فراہمی کے لیے ایک نجی ٹینکر کے لیے اضافی رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔

اینڈریوز نے عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پوری زندگی اس شہر میں رہا ہوں اور میرا خاندان کئی نسلوں سے یہاں رہا ہے لیکن اس طرح کی صورتحال پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر