
اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے بین الاقوامی تنقید کو نظر انداز کرتے ہوئے رفح میں حملہ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ رفح پر جلد حملوں کا آغاز ہو گا۔
رفح شہر شہر غزہ کے دیگر حصوں سے پناہ لینے والے تقریبا 1.5 ملین فلسطینیوں سے بھرا ہوا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ کے دورے پر موجود جرمن چانسلر نے اس منصوبے کی مخالفت کا اعادہ کیا ہے۔
تاہم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ‘کوئی بھی بین الاقوامی دباؤ اسرائیل کو اپنے تمام جنگی مقاصد کے حصول سے نہیں روک سکتا۔’
نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اپنے تمام اہداف کے حصول سے پہلے جنگ روک دیتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیل جنگ ہار چکا ہے اور ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو حماس کو ختم کرنے، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جنگ جاری رکھنے کے قابل ہونا چاہیے کہ غزہ اب کوئی خطرہ نہ رہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ایسا کرنے کے لیے ہم رفح میں بھی آپریشن کریں گے۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی سرے پر واقع شہر میں حملے ہوں گے اور اس میں کئی ہفتے لگیں گے۔
غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک 31 ہزار 400 سے زائد فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی رہنما اتوار کے روز جرمنی کے چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کریں گے، توقع ہے کہ وہ رفح آپریشن کے خلاف اپنے انتباہ کا اعادہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News