
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی کا صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ غیر جمہوری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کا رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ ملک میں جمھوریت کی پٹڑی کو ڈی ریل کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی، محمود خان اچکزئی کا صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ غیر جمہوری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جمھوریت کی پٹڑی کو ڈی ریل کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہونگی، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشتوں کے بغیر جب شھباز شریف اتحادی جماعتوں کی حمایت سے وزیراعظم بن سکتے ہیں تو آصف علی زرداری بھی صدر مملکت بن سکتے ہیں۔
اگر مخصوس نشستیں سنی اتحاد کونسل کو مل بھی جاتیں تو بھی محمود خان اچکزئی صدر ملکت منتخب نہیں ہوسکتے تھے، محمود خان اچکزئی کو صدر کے لئے تمام الیکٹرورل کالج میں ووٹوں کی وہ اکثریت حاصل ہی نہیں ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل محمود خان اچکزئی کی شکست یقینی دیکھ کر صدارتی انتخابات کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صدراتی انتخابات کے لئے الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیجانب سے مخصوس نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد الیکٹورل کالج مکمل ہوچکا ہے۔
آصف علی زرداری 9 مارچ کو سینیٹ، پارلیامنٹ اور تمام اسمبلیوں کے الکٹورل کالج سے بھاری اکثریت سے ووٹ لے کر دوسری مرتبہ صدر مملکت بن جائینگے۔
صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کے مطالبا جمھوری اور آئینی عمل کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ نثار کھوڑو
پیپلز پارٹی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو گرینڈ ڈائلاگ کرنے اور میثاق معیشت تشکیل دینے کی دعوت دیتی ہے۔
پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویزن پر ملک کو جمھوری، معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔ آصف علی زرداری ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے مفاھتی ویزن کے تحت اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ اور اسمبلیاں وجود میں آچکی ہیں اور صدر کا آئینی عھدہ مکمل ہونے کے بعد ملک مکمل جمھوریت کی پٹڑی پر گامزن ہوگا۔ پیپلز پارٹی ملک میں جمھوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News