وزیراعظم کی زیرصدارت معاشی صورتحال پر اجلاس منعقد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت معاشی صورتحال اور ایف بی آر کی آٹومیشن سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومتی اخراجات میں بڑی کمی لانے کے لیے جامع سفارشات طلب کی گئیں۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کے فوری آغاز کی ہدایت جاری کیں اور ڈیجیٹلائزیشن کے لیے دنیا کا بہترین ماڈل اپنانے پر زور دیا۔
وزیراعظم کی بہترین خدمات کے حصول کےامکانات کاجائزہ لینے اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے لیے میرٹ پر قابل لوگ لائے کی ہدایت جاری کیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس میں وزارت داخلہ کو اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے پوری قوت سے کام کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پاک فوج بھرپور معاونت کرے گی اور میں خود نگرانی کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
