Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوٹری بیراج پر پینے کا پانی خطرناک حد تک زہریلا ہونے کا انکشاف

Now Reading:

کوٹری بیراج پر پینے کا پانی خطرناک حد تک زہریلا ہونے کا انکشاف

کوٹری بیراج پر پینے کے پانی خطرناک حد تک زہریلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہران انجینٸرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی لیبارٹری کی رپورٹ نے آبپاشی اور واسا کو نیند سے بیدار کرنے کا الارم دے دیا ہے۔

پانی زہریلا ہونے سے حیدرآباد، بدین اور ٹھٹھہ میں لاکھوں کی آبادی لاٸف رسک پر آگٸی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پانی میں ٹی ڈی ایس کی ویلیو 5 سو سے تجاوز کرکے 610 ایم جی ایل ہوگٸی ہے۔

محکمہ آبپاشی نے 2005 کے سانحہ میں سیکڑوں اموات کو بھولا دیا ہے، جبکہ کوٹری بیراج پر کھڑے پانی میں منچھر کا زہریلا پانی شامل ہونے کا عمل جاری ہے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق واسا نے آنکھیں بند کر کے پانی شہر میں سپلاٸی جاری رکھی ہوئی ہے۔

صوباٸی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے بھی صورتحال پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سکھر بیراج سے مزید پانی کوٹری بیراج چھوڑا جاٸے گا، جبکہ پانی میں اضافے تک شہر میں پانی سپلاٸی کا متبادل کیا ہوگا اس حوالے سے واسا میں مکمل خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

انتہائی غیر معمولی رپورٹ آنے کے باوجود  واسا ، میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ نے چپ ساد لی ہے۔

وزیر آبپاشی جام خان شورو نے منچھر جھیل کا پانی بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ڈی ایس بڑھنے پر پانی کو ابالنے سے کوٸی فرق نہیں پڑتا۔

وزیر آبپاشی نے جام خان شورو نے مزید کہا کہ پانی میں ٹی ڈی ایس کم کرنے کے لٸے اضافی پانی شامل کرنا ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر