 
                                                                              سروسز اسپتال کے انتظامی عہدے پر کرپشن، رشوت خوری اور لوٹ مار کا ہوشربا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر منیر ملک کا عہدے کے ناجائز استعمال کرنے کا انکشاف ہوا، بول نیوز کرپشن کی وہ تفصیلات سامنے لے آیا ہے جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر منیر ملک نے بطور ایم ایس سروسز اسپتال کک بیک کی خاطر بلا جواز سرجیکل گلووز خریدے، ڈاکٹر منیر ملک نے 8 کڑور 31 لاکھ 60 ہزار کے گلووز مہنگے داموں خرید ے.
فروری میں 7 کروڑ کے بجٹ میں سے تین کروڑ 28 لاکھ کے سرجیکل گلووز خریدے گئے، مارچ میں 4 کڑور سے زائد بجٹ میں سے 1 کڑور 17 لاکھ کے سرجیکل گلووز خریدے گئے ہیں.

بول نیوز کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر منیر ملک نے کک بیک کی خاطر فوری طور پر 5 کروڑ13 لاکھ 69 ہزار کی ادائیگی بھی کر دی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق سروسز اسپتال کے بیشتر آپریش تھیٹر ریویمپنگ کی وجہ سے پہلے ہی بند ہیں. سرجیکل گلووز صرف آپریش تھیٹر میں استعمال ہوتے ہیں.
جان بچانے والی ادویات کی بجائے مہنگے داموں سرجیکل گلووز خرید لیے گئے، ایم ایس سروسز اسپتال نے سرجیکل گلووز کی کمپنی میڈی ویل کو تمام کمپنیوں سے زیادہ ادائیگی کر کے نوازا۔

صوبائی وزیر صحت اسپیشلائزڈ ہیلتھ سلمان رفیق کے مطابق ڈاکٹر منیر ملک نے بطور ایم ایس سروسز اسپتال اعلی انتظامی سیٹوں پر بھی پیسے لیکر من پسند افراد کو لگایا.
صوبائی وزیر صحت اسپیشلائزڈ ہیلتھ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ سروسز اسپتال کا مکمل آڈٹ کروایا جائے گا، اور اعلی انتظامی سیٹوں پر لگائے گئے افراد کی بھی چھان بین کی جائے گی.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 