Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی مسلمان کو نقصان پہنچانے سے قبل میری لاش سے گزر کر جانا ہوگا، برطانوی رکن پارلیمنٹ

Now Reading:

کسی مسلمان کو نقصان پہنچانے سے قبل میری لاش سے گزر کر جانا ہوگا، برطانوی رکن پارلیمنٹ
کسی مسلمان کو نقصان پہنچانے سے قبل میری لاش سے گزر کر جانا ہوگا، برطانوی رکن پارلیمنٹ

کسی مسلمان کو نقصان پہنچانے سے قبل میری لاش سے گزر کر جانا ہوگا، برطانوی رکن پارلیمنٹ

برطانیہ کے نومنتخب رکن پارلیمنٹ جارج گیلووے کا کہنا ہے کہ رشی سونک اور کیراسٹارمر سن لیں برطانیہ میں کسی مسلمان کو نقصان پہنچانے سے قبل میری لاش سے گزر کر جانا ہوگا۔

اسمائیل ایڈ برطانیہ کے سالانہ چیرٹی  ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب ممبر پارلیمنٹ جارج گیلووے نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں عوام نے برطانیہ کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کو مسترد کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لیبرپارٹی ، حکمران ٹوری پارٹی اور لب ڈیم کی مسلم اور اقلیت مخالف پالیسیوں کی وجہ سے انہیں مسترد کیا گیا ہے، اب رشی سونک اور کئیراسٹارمر کو حکمرانی کے خواب سے بیدار ہوجانا  چاہیے۔

تقریب سے پاکستانی قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے اور بہتر روزگار نہ ہونے کی وجہ سے لوگ غربت کی چکی میں پس رہے ہیں، ایسے علاقوں میں اسمائیل ایڈ کی خدمات قابل ستائش ہیں-

اسمائیل ایڈ کے آرگنائزرز شہباز سرور، سجاد سرور اور ابوبکر نے کہا کہ گردے کے مریضوں کے لیے کڈنی  ڈائیلیسس سینٹر میں مستحق نادار افراد کا علاج مکمل فری کیا جارہا ہے اور عنقریب غریب پچوں کی فری تعلیم کیلئے ایک اعلیٰ معیاری درسگاہ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ان پراجیکٹس کو چلانے میں یہاں موجود برطانوی کمیونٹی کا بے لوث مالی تعاون اہم کردارادا کر رہا ہے۔

شہباز سرور نے کہا کہ آج کی تقریب میں شرکاء نے ایک لاکھ پاؤنڈ سے زائد کی رقم ان بے سہارا لوگوں کیلئے عطیہ کی ہے اور یہ امانت صحیح حقداروں تک پہنچا کر ہمیں قلبی سکون حاصل ہوتا ہے۔

تقریب میں پاکستانی ڈرامہ و فلم آرٹسٹ مومل شیخ، لارڈ میئر مانچسٹر یاسمین ڈار، فلسطین کے ترجمان، عراق، ترکی اور لیبیا کے سفارت کاروں  نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر