
امریکہ کی مشہور ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء کے ایک وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلباء کے ایک وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، طلباء نے پاکستان کے مختلف علاقوں اور سیاحی مقامات کا دورہ کیا۔
پاکستان کے دورے پر آئے یہ طلباء کہتے ہیں یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی، کھانوں، سیر گاہوں اور علم و فن نے ہمارے دل موہ لیے ہیں۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔
طلباء کو اسلام آباد میں فیصل مسجد سمیت دیگر سیاحتی مقامات کا دورہ کرایا گیا، طلباء پاکستان کی خوبصورتی دیکھ کر تعریف کئے بنا نہ رہ سکے اور کہا کہ یہاں ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت چیز ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے یادگار پاکستان کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں یادگار پاکستان کی تاریخ سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
طلباء کے وفد نے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی اور حکومت پاکستان کا بہترین مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News