پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سید ریاض شاہ شیرازی نے ہنگامی پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سید ریاض شاہ شیرازی نے ہنگامی پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ ضلع کی کوہستانی پٹی کے علاقوں کی 25 ہزار ایکڑ سے زائد قیمتی زمین جعلی کھاتوں کے ذریعہ نگراں حکومت کے ڈپٹی کمشنر نے الاٹ کردی ہے ۔
سید ریاض شیرازی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے 70/80جڈیشل آرڈر کے ذریعہ زمین کی الاٹمنٹ کی ہے۔
رکن صوبائی اسمبلی نے بتایا کہ نوری آباد سے ایم نائن موٹروے انٹرچینج جامشورو تک 40 کلومیٹر زمین پر بڑی بڑی چار دیواریاں بنا کر قبضہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نگراں ڈپٹی کمشنر نے وزیراعلی کی انکوائری ٹیم کی جانب سے 400/400 ایکڑز کی 17 کینسل ہونیوالی الاٹمنٹ کو بھی بحال کر دیا ہے۔
سید ریاض شیرازی نے وزیراعلی مراد علی شاہ فوری طور پر اینٹی کرپشن اور دیگر اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور ملوث عملہ کے خلاف انکوائری کرائی جائے۔
رکن صوبائی اسمبلی سید ریاض شیرازی نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے 800 گوٹھوں کو پکا کرنے کی متفقہ قرارداد پر بھی فوری عمل کرایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
