
سنی اتحاد کونسل نے محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا
سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بھی محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دے دی۔
پی ٹی آئی وفد نے محمود اچکزئی کے صدارتی امیدوار بننے پر آمادگی ظاہر کردی۔
محمود خان اچکزئی کے صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے گئے۔
دوسری جانب سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی صدارت کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News