ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ کابینہ میں شامل وزراء اور مشیران کو قلمدان تفویض کر دیئے گئے ہیں۔
شرجیل انعام میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے جبکہ انہیں محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈنارکوٹکس کا بھی اضافی چارج دیا گیا ہے۔
ڈاکٹرعذرا پیچوہو کو محکمہ صحت اور بہبودآبادی کی وزارت دی گئی ہے۔
ناصرشاہ کو محکمہ توانائی، منصوبہ بندی اور ترقیات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
سردارعلی شاہ کو محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کا قلمدان دیا گیا ہے ان کے پاس حکمہ کالج ایجوکیشن اور محکمہ مائنز اینڈ منرلز ڈویلپمنٹ کا قلمدان بھی ہو گا۔
سعیدغنی کومحکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈرورل ڈویلپمنٹ کا قلمدان دیا گیا ہے۔
جام خان شورو کو محکمہ آبپاشی اور محکہ خوراک کا وزیر بنایا گیا ہے۔
ضیاءالحسن کو محکمہ داخلہ اور لاء کے قلمدان کے علاوہ پالیمنٹری افیئرزاینڈکرمنل پراسیکیوشن تفویض کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سردار محمد بخش مہر کو ایگریکلچر، سپلائی اینڈپرائز کے قلمدان سونپ دیئے گئے ہیں، جبکہ سردار محمد بخش مہر کو اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے۔
سردارمحمد بخش کو انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا بھی اضافی چارج دیا گیا ہے۔
علی حسن زرداری کو جیل خانہ جات کا قلمدان سونپ دیا گیا، جبکہ ذوالفقار شاہ کو محکمہ کلچر، ٹورازم، اینٹی کیوٹیز اینڈ آرکائیوز کے قلمدان تفویض کئے گئے ہیں۔
اللہ بخش ڈنو خان بھیو محکمہ فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف کے مشیر ہوں گے، جبکہ احسان الرحمان مزاری محکمہ انٹر پروونشل کوآرڈی نیشن کے بھی مشیر ہوں گے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق نجمی عالم ہیومن سیٹلمنٹ، اسپیشل ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ہاؤسنگ اور محکمہ لائیواسٹاک اینڈ فشریز کے مشیر ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
