Advertisement
Advertisement
Advertisement

بغیر اجازت دوسری شادی کرنا مہنگا پڑگیا، سات ماہ قید اور بھاری جرمانہ

Now Reading:

بغیر اجازت دوسری شادی کرنا مہنگا پڑگیا، سات ماہ قید اور بھاری جرمانہ
دوسری شادی

بغیر اجازت دوسری شادی کرنا مہنگا پڑگیا، سات ماہ قید اور بھاری جرمانہ

شوہر کو دوسری شادی کرنا مہنگا پڑگیا، عدالت نے سات ماہ قید اور بھاری جرمانہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان  لیاقت نے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو سات ماہ قید  اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔

درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عثمان جی راشد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔ فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان  لیاقت نے زونا نصر کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ محمد اورنگزیب خان نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی۔  دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم اورنگزیب خان نے دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت  نہ لے کر  مسلم فیملی لاءآرڈینیس کے سیکشن چھ ( 5) کی خلاف ورزی کی ہے۔

Advertisement

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم کو اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر سات ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے۔   ملزم اگر پانچ لاکھ جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قید میں رکھا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر