اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کے لیے انتخابی شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کے لیے انتخابی شیڈول جاری کیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سینٹ کی 18 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں جب کہ بلوچستان کی 11، پنجاب کی 7 جنرل نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی 30 خالی نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو منعقد کرائے جائیں گے جب کہ سینیٹ انتخابات کے لیے 147 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی 30 نشستوں پر 59 امیدوار مدمقابل ہیں، اسلام اباد کی دو، پنجاب کی پانچ نشستوں پر سینیٹ انتخابات کرائے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سندھ کی 12، خیبرپختونخواہ کی 11 نشستوں پر سینیٹ انتخابات ہوں گے جس کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ بیلٹ پیپر کی چھپائی اور انتخابی سامان کی ریٹرننگ افسر تک ترسیل کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
