Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطینی پہلی تراویح کے لیے مسجد الاقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب

Now Reading:

فلسطینی پہلی تراویح کے لیے مسجد الاقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب
فلسطینی پہلی تراویح کے لیے مسجد الاقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب

فلسطینی پہلی تراویح کے لیے مسجد الاقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب

فلسطینی عوام رمضان المبارک کی پہلی تراویح کے لیے مسجد الاقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

رمضان کا مبارک مہینہ اہل غزہ کے لئے کسی امتحان سے کم نہیں جب کہ عالمی برادری کی بے حسی نے رمضان مبارک میں فلسطینیوں کے لئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔

غزہ میں دسترخوان ہے لیکن بھوک مٹانے کے لئے فلسطینیوں کے پاس خوارک نہیں، لیکن فلسطینیوں کے حوصلے آسمان کی طرح بلند کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

اتوار کی رات ماہ رمضان کی پہلی تراویح اسرائیلی پابندی کے باوجود متعدد فلسطینی نماز تراویح کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔

صیہونی فورسز نے سیکڑوں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا، متعدد فلسطینیون کو فورسز نے حراست میں لے لیا۔

Advertisement

دوسری جانب اسرائیل نے رمضان المبارک کے آغاز پربھی بربریت کا سلسلہ جاری رکھا، اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹوں میں 67 فلسطینی شہید جب کہ 106 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی ہٹ دھرمی کے باعث غزہ میں جنگ بندی معاہدہ بھی نہ ہوسکا، نہتے اور معصوم فلسطینی بغیر سحری روزہ رکھنے پر مجبور ہیں۔

غزہ شہر کے اطراف میں حملوں کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید ہوگئے، تلکرم اور نور شمس پناہ گزین کیمپ پر حملے میں متعدد فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

صیہونی فوج نے سیکڑوں فلسطینیوں کو مسجد الاقصیٰ میں داخل ہونے سے بھی روک دیا، غزہ میں اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 72 ہزار 654 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر