
میئر کراچی کا میونسپل ٹیکس یونین کاونسلز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کا قومی کھانا گٹکا بن چکا ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مختلف کلینکس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاؤ کے اندراسکیلنگ مہنگی ہوتی کے مگر اس اسپتال میں 200 روپے میں ہوگی، میں آج یہ بھی اعلان کرتا ہوں اس اسپتال کی مرمت بھی کے ایم سی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کا قومی کھانا گٹکا بن چکا ہے، کل عباسی اسپتال میں ایک مو کے کینسر کا مریض تھا، عباسی شہد کے ڈاکٹر نے کل مو کے کینسر کا آپریشن کیا جبکہ مفت آپریشن کیا گیا اور وہ مریض بھی ٹھیک ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو کی خواہش پوری ہو رہی ہے، پیپلزپارٹی کام کر رہی ہے لوگ تنقید کرنا چھوڑے، عدالت کے کیسس کی وجہ سے ہم کام نہیں کر پا رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کی املاک پر ٹاؤن انتظامیہ قبضہ کرنے میں لگی ہے، جب بھی ہم کام کرتے ہیں کچھ لوگ کورٹ جا کر اسٹے لے لیتے ہیں جبکہ سٹی کونسل کی بھی بات جائز ہے ہمیں کام کرنے دیا جائے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ جب میں کام کرتا ہو تو لیاری کو لوگ گلشن کے لوگ مجھے کہتے ہیں ہمارے علاقے میں بھی کام کرے، میں کام کرنا چاہتا ہوں پیسے بھی موجود ہیں مگر کورٹ نہیں کرنے دے رہا، میونسپل ٹیکس لینے شروع کیا تو اپوزیشن پارٹی کورٹ چلی گئی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News