
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ایشائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی۔
وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں معاشی ترقی کے لیے جاری تعاون اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے پر وزیر خزانہ کو مبارکباد دی۔
کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر مارکیٹ نے مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی مسلسل معاونت کو سراہا اور کہا کہ وبائی امراض اور سیلاب کے دوران پلیس پر مبنی قرض اہم مدد تھی۔
وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں جاری پالیسی پر مبنی پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ کلائمیٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس انہانسمنٹ پروگرام بھی تبادلہ خیال ہوا، وزیر خزانہ نے میکرو اکنامک استحکام کی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا۔
وزارت خزانہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ملاقات میں خاکے میں ریونیو بڑھانے کے اقدامات اور ایس او ایز اصلاحات شامل تھیں اور نجکاری، اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بھی خاکے میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News