
منی لانڈرنگ کا مقدمہ؛ مونس الہی کےانٹرپول ریڈ نوٹسز سے متعلق رپورٹ طلب
ایف آئی اے نے مونس الہی کی جائیداد منجمد کرنے کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
ایف آئی اے سنٹرل کورٹ لاہورمیں سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویز الہی اورمونس الہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
ایف ائی اے کی جانب سے سنٹرل کورٹ میں مونس الہی کی جائیداد منجمد کرنے کے حوالے سے رپورٹ جمع کروا دی گئی جس میں بتایا گیا کہ مونس الہی کی نیو گارڈن ٹاون میں پلاٹ نمبر182، ابوبکربلاک میں موجود پراپرٹی کو سیل کیاگیا۔
ایف آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ایم ای کپیٹل کے نام سے شئیر کو بھی منجمد کر دیا گیا۔
عدالت نے مونس الہی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے، عدالت نے مونس الہی کی جائیدادوں کو منجمد کرنے سے متعلق عملدرآمد رپورٹ طلب کررکھی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News