امریکی شہر بالٹی مور میں جہاز ٹکرانے سے پل ٹوٹ گیا
امریکی شہر بالٹی مور میں پانی کا جہاز ٹکرانے سے پل ٹوٹ گیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے فرانسس اسکاٹ کے پل سے ایک بڑا کارگو شپ ٹکرایا جس سے پل کو بری طرح نقصان پہنچا اور پل کا بڑا حصہ ٹوٹ کر دریا میں جاگرا۔
یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا جس میں ایک کارگو شپ پل سے ٹکرایا اور اس میں آگ لگ گئی جبکہ کارگو شپ دریا میں ڈوب گیااور پل ٹوٹنے سے اس پر چلنے والی کچھ گاڑیاں بھی دریا میں گری ہیں۔
میری لینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق حادثے کے بعد دونوں طرف سے پل کی تمام لائنز بند کردی گئی ہیں اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پل ٹوٹنے سے کئی گاڑیاں دریا میں گری ہیں، 7 افراد کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
