Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

Now Reading:

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا اور جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس کے قریب دھماکوں کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تاہم پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں بی ایل اے کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

گوادر میں دہشتگردوں نے جی پی اے کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادی۔

گوادر پولیس کے مطابق پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں جس کے بعد جی پی اے کمپلیکس کے اندر سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہوا اور حملہ آوروں سے سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

پولیس زرائع  نے بتایا کہ دھماکوں کے علاوہ دوطرفہ شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی، حملے کے بعد فوری جوابی کارروائی کیلئے پولیس اور سیکیورٹی کے دیگر ادارے پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

Advertisement

تاحال حملے کی نوعیت اور اس میں ہوئے نقصانات کی کوئی تفصیل معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

یاد رہے کہ گوادر میں حساس مقامات پر ماضی میں ہونے والے شدت پسند حملوں میں بلوچ مسلح پسند تنظیموں کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں پاسپورٹ آفس، الیکشن کمیشن آفس سمیت دیگر سرکاری اداروں کے دفاتر بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر