Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈونلڈ نے جو کہا وہ جھوٹ ہے ہم اسکی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، بیرسٹرگوہر

Now Reading:

ڈونلڈ نے جو کہا وہ جھوٹ ہے ہم اسکی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، بیرسٹرگوہر
چیئرمین پی ٹی آئی

پی ٹی آئی ایک تھی، ایک ہے اور ایک رہے گی، کوئی فارورڈ بلاک نہیں، بیرسٹرگوہر

بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ ڈونلڈ نے جو کہا وہ جھوٹ ہے ہم اسکی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، ڈونلڈ لو نے کل جو بیان دیا ہے اس پر اسد مجید کو بیان جاری کرنا چاہیے۔

بیرسٹر گوہرنے کہا کہ ڈونلڈلو نے جو کہا وہ جھوٹ ہے ہم اس کی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، اسد مجید نے ڈونلڈ لو کے ساتھ میٹنگ کا اعتراف کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسدمجید نے جو سائفر کی تصدیق کی اور ان ہی کی سفارش پر ڈیمارش کیا گیا، ڈونلڈ لو نے سائفر کے کانٹینٹ کو مسترد کیا ہے اورملاقات کو بھی مسترد کیا ہے۔ اسد مجید نے سائفر کا کانٹینٹ عدالت میں جمع کرایا ہے اور ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

بیرسٹرگوہرنے مزید کہا کہ علیمہ خان نے ڈونلڈ لو کے خلاف کیس کا کہا تھا لیکن یہ انکی فیملی کا فیصلہ تھا۔ ہم عدالتوں پر اعتماد کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے یہ حکومت پانچ ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔ بانی پی ٹی آئی اگر جیل سے باہر آئے تو وہ کسی ڈیل کے نتیجے میں باہر نہیں آئینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر