2اپریل تک انتظارکرنا ہوگا، نتائج سب کے سامنے ہوں گے، سعید غنی
رہمنا پاکستان پیپلز پارٹی سعید غنی کا کہنا ہے کہ 2 اپریل تک انتظارکرنا ہوگا، نتائج سب کے سامنے ہوں گے۔
صوبائی وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی بہت بڑا شہر ہے، کوئی یہ کہے کہ 100 فیصد سڑکیں ٹھیک کرنے تو وہ صحیح نہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے وسائل سے بھی کراچی کہ مسائل شاید حل نہ ہوں۔
سعیدغنی نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے کام کرنے کی کوشش کی اور کررہے ہیں، مہنگائی بہت ہوگئی ہے، اس وجہ سے مسائل ہیں انہیں حل کرلیں گے، 2اپریل تک انتظارکرنا ہوگا، نتائج سب کے سامنے ہوں گے۔
صوبائی وزیرسندھ نے کہا کہ تمام امیدواروں کا حق ہے کہ وہ الیکشن کا حصہ بنیں، پورے وسائل لگادیں تب بھی کراچی کے مسائل حل نہیں ہوسکتے، ایوان میں سب سےزیادہ نمبراس وقت ہمارے پاس ہی ہیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن 2اپریل کوہوں گے، کوشش ہوگی زیادہ سیٹیں جیتیں، کوشش کریں گے اداروں سے رشوت کلچر ختم ہو، کوئی حکومت نہیں چاہتی اس کے اداروں میں رشوت ہو۔
انھوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے بھی مسائل سامنے آرہے ہیں، حکومت ایک سسٹم کے تحت چلتی ہے،سندھ حکومت نےترجیحی بنیادوں پرپراجیکٹ شروع کیے ہے، کراچی پر توجہ ہے اسی لیے پراجیکٹ شروع کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
