وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے چین کے سفیر جیانگ زئی ڈونگ نے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور چینی سفیر جیانگ زئی ڈونگ کے مابین سی پیک فیز 2 کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔
ملاقات میں 5 نئی اقتصادی راہداریوں پر ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ چینی قیادت اورحکومت پاک چین دوستی کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں، پاکستان سی پیک کےاگلےمرحلےمیں جانے کا خواہاں ہے۔
انہون نے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے لیے اقتصادی زونز کو فعال کرنا شامل ہے، سی پیک کے دشمن نہیں چاہتے کہ ہم ترقی کریں، قومی ترقی کے لیے سی پیک کے تحت 5 اقتصادی راہداریوں پر کام تیز کر دیا ہے۔
چین کے سفیر نے وفاقی وزیر کو چوتھی بار وزیر منصوبہ بندی بننے پر مبارکباد دی۔
چینی سفیر نے احسن اقبال کو کہا کہ آپ ساری دنیا میں مسٹر سی پیک کے نام سے جانے جاتے ہیں، آپ کی سربراہی میں مجھے بھی مزید سیکھنے کا موقع ملے گا۔
چینی سفیر جیانگ زئی ڈونگ نےمزید کہا کہ آپ کامیاب سیاستدان کے ساتھ ساتھ کامیاب ماہر ترقیاتی معاشیات بھی ہیں، ہم مل کر وزارت منصوبہ بندی اور چینی قومی ترقی راہداریوں پر تجاویز تیار کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
