
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف کوالیفائرز میچ میں متعدد اہم سنگ میل عبور کر لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کے خلاف کوالیفائر میچ کے دوران بابر اعظم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ نہ صرف سال 2024 میں 1000 رنز تک پہنچنے والے پہلے بلے باز بن گئے
بابر اعظم نے تیسری بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک ایڈیشن میں 500 رنز کا سنگ میل بھی عبور کیا۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے نویں سیزن میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے بابر اعظم نے 500 رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔
یہ کامیابی لیگ کے ایک ایڈیشن میں اس طرح کا کارنامہ حاصل کرنے کا تیسرا موقع تھا۔
اس سے قبل انہوں نے 2021 کے ایڈیشن میں 554 اور 2023 میں 522 رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں صرف محمد رضوان ہی 500 یا اس سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ رضوان نے 2021 میں 500 رنز بنائے، اس کے بعد 2022 میں 546 اور 2023 میں 550 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ 2024 کے سیزن میں بابر اعظم کی مجموعی کارکردگی نے کوالیفائرز میں ملتان سلطانز کے خلاف اسی میچ کے دوران 1000 رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔
انہوں نے یہ سنگ میل 21 میچز کھیلنے کے بعد 135 سے زائد کے متاثر کن اسٹرائیک ریٹ کو برقرار رکھتے ہوئے حاصل کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News