Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

محسن نقوی کی پی سی بی ڈائریکٹرز سے اہم ملاقات

Now Reading:

محسن نقوی کی پی سی بی ڈائریکٹرز سے اہم ملاقات
محسن نقوی کی پی سی بی ڈائریکٹرز سے اہم ملاقات

محسن نقوی کی پی سی بی ڈائریکٹرز سے اہم ملاقات

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی کے ڈائریکٹرز سے اہم ملاقات کی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو تمام ڈائریکٹرز نے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی اور متعلقہ امور کے بارے میں بریفنگ دی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان طلب کرلیا جب کہ محسن نقوی نے ہدایت دی کہ پی سی بی کا ریونیو جنریشن کا قابل عمل پلان تیار کیا جائے۔

چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹرز مارکیٹنگ، اسٹیٹ اور کمرشل کو ریونیو جنریشن کا پلان مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میئسر ہوں، کرکٹ کے فروغ کے لئے ہر سطح پر جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو لیڈنگ ادارہ بنانے کے لیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائے جائیں، اجلاس میں پی ایس ایل کو زیادہ دلچسپ بنانے اور خواتین کرکٹرز کے لئے پی ایس ایل شروع کرنے کی تجاویز دیں۔

تمام ڈائریکٹرز نے اپنے شعبوں کے امور کے بارے میں آگاہ کیا جب کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ کے ایشوز کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور پی ایس ایل لیگ کی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول منظر عام پر آگیا
محمد عامر کی ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کی خواہش
اذلان شاہ کپ: پاکستان ٹیم کی ناقابل شکست کارکردگی برقرار
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا 
دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
نازک حصے پر گیند لگنے سے کھلاڑی جان کی بازی ہارگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر