 
                                                                              ایبٹ آباد، ایوبیہ اور دیگر علاقوں میں برفباری شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے موسم سرد ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد، ایوبیہ، نتھیا گلی اور ٹھنڈیانی میں رمضان المبارک میں دوبارہ برف باری شروع ہو گئی ہے۔
ایبٹ آباد شہر میں گزشتہ رات سے تاحال موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ایبٹ آباد مری روڈ کئی مقامات سے بند ہونے سے مقامی لوگوں کے علاوہ سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ایبٹ آباد محکمہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ھیوی مشنری مرکزی شاہراہ کو کھولنے میں مصروف عمل ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایبٹ اباد، گلیات، نتھیاگلی، چھانگلہ گلی، ڈونگاگلی، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں 4 سے 6 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔
ایبٹ آباد گلیات کی رابطہ سڑکیں بند ہونے سے مقامی لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی
ایبٹ آباد گلیات میں برف باری سے بجلی کی ترسیل بھی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 