اسلام آباد یونائیٹڈ کو پلے آف مرحلے سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، اوپنرکولن منرو ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے اور ان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔
پی ایس ایل 9 میں گروپ مرحلہ ختم ہوگیا اور اب کل سے پلے آف مرحلے کا آغاز ہوگا۔
ایونٹ میں کل پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کوالیفائر کھیلا جائے گا ، میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔
جمعہ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ایلیمنیٹر ون میں مد مقابل ہوں گی۔
پی ایس ایل کے پہلے ایلیمنیٹر سے قبل اسلام آباد یونائیٹیڈ کے اوپنر کولن منرو ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے جس کی و جہ سے ان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پلے آف میں شرکت مشکوک ہوگئے۔
پہلا ایلیمنیٹڑ جیتنے کی صورت میں اگلے میچز میں منرو کی شرکت کا فیصلہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہوگا۔
واضح رہے کہ کولن منرو راولپنڈی میں آخری میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
