Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں رمضان المبارک میں اب تک کتنے افراد عمرہ ادا کرچکے؟

Now Reading:

رواں رمضان المبارک میں اب تک کتنے افراد عمرہ ادا کرچکے؟
عمرہ

رواں رمضان المبارک میں اب تک کتنے افراد عمرہ ادا کرچکے؟

سعودی عرب میں اس رمضان المبارک میں اب تک 80 لاکھ سے زائد افراد عمرہ ادا کرچکے یا کرنے کی نیت سے موجود ہیں اور اس ماہ کے اختتام تک یہ تعداد مزید اور تیزی کے ساتھ بڑھے گی۔

سعودی حکام کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک بیرون ملک سے 82 لاکھ 35 ہزار 680  افراد عمرہ کرنے  کے لیے آئے۔

ان میں سے 72 لاکھ 59 ہزار 504 افراد عمرہ ادا کرچکے ہیں جبکہ 9 لاکھ 76 ہزار 176 افراد ابھی عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

 رواں رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران تقریباً  ایک کروڑ کے قریب زائرین مسجد نبوی آئے جبکہ ساڑھے 7 لاکھ کے قریب خوش نصیب افراد نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔

رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی آنے والے زائرین کے لیے یومیہ 4 لاکھ لیٹر آب زم زم فراہم کیا جارہا ہے۔

Advertisement

اس دوران زائرین میں آب زمزم کی ایک لاکھ 95 ہزار 800 بوتلیں تقسیم کی گئیں اور 29 لاکھ 8 ہزار 530 افطار پیکٹس روزے داروں میں تقسیم کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر