
امریکہ نے پاکستان میں چینی انجنیئرز پر دہشت گروں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پکستان میں جانی نقصان پردکھ ہوا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایران کے ساتھ کسی معاہدے سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حق میں نہیں ہے، ایران کے ساتھ کاروبار سے ہماری پابندیوں میں آنے کا خطرہ ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستانی عوام کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے، حملے سے متاثر ہونے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
امریکی محمکہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان میں چین کے شہری بھی دہشت گردی کے حملوں کا شکار ہوئے، کسی بھی ملک کو دہشت گردی کی کارروائیوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News