سندھ حکومت نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے کمیٹیاں قائم کردیں
کراچی: سندھ حکومت نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے وزراء اور معاونین خصوصی پر مشتمل کمیٹیاں قائم کردی ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹیان منافع خوری اور اوور چارجنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کرے گی، کراچی میں چھ رکنی کمیٹی مختلف مارکیٹوں کا دورہ بھی کرے گی۔
کراچی میں صوبائی وزیر سعید غنی ، سردار شاہ اور ذوالفقار علی شاہ کمیٹی کا حصہ ہیں جب کہ کمیٹی میں مشیر نجمی عام اللہ دنوں اور احسان الرحمن بھی مارکیٹوں کا دورہ کریں گے۔
وزیر خوراک و آبپاشی جام خان شورو اور وزیرداخلہ ضیاء الحسن لنجار حیدرآباد مارکیٹوں کا دروہ کریں گے۔
صوبائی وزیرمعدنیات ناصر شاہ اور وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر سکھر اور لاڑکانہ کی مارکیٹوں میں چھاپہ ماریں گے۔
وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری اور ضیاء لنجارشہید بینظیر آباد میں دورہ کریں گے جب کہ کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
کمیٹی رمضان کے مقدس مہینے میں زائد چارجنگ اور منافع خوری کو روکنے کے لیے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے کام کی نگرانی کرے گی۔
متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کمیٹی کو ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی پیشرفت سے متعلق آگاہ کریں گے، کارروائی سے متعلق روزانہ کی مجموعی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
کمیٹی بازاروں کے بے ترتیب دورے کرے گی، انتظامیہ کو شہریوں کی شکایات کے اندراج کی ہدایت کرے گی۔
کمیٹی سندھ کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کرے گی۔ کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول اور منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
