پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 9 کے 30 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 186 رنز کے تعاقب میں 106 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 15.5 اوورز میں 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عمیر یوسف نے 37 رنز بنائے، خواجہ نافع 16 اور محمد وسیم نے 11 رنز بنائے، جبکہ سعود شکیل 14 رنز بنا سکے۔
ملتان سلطانز کی طرف سے ڈیوڈ ویلی اور اسامہ میر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، عباس آفریدی نے 2 اور محمد علی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔
کپتان محمد رضوان نے 69 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، جانسن چارلس نے 53 رنز بنائے، افتخار احمد 20 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2، ابرار احمد اور محمد وسیم نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
