Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا میں گیس چوروں کے خلاف کارروائی

Now Reading:

خیبرپختونخوا میں گیس چوروں کے خلاف کارروائی
سرپلس ایل این جی: گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی ہٹانے پر غور، فیصلہ کابینہ کرے گی

سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے خیبر پختونخواہ میں گیس چوروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس این جی پی ایل کی پشاور ، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، کرک،بنوں،لکی اور ڈی آئی خان میں گیس چوروں کے خلاف کارروائی کی۔

ایس این جی پی ایل کے ترجمان کے مطابق اس سال اب تک 7000 غیر قانونی کنکشنز  کاٹے گئے، 2000 مشتبہ میٹرز تبدیل کئے گئے اور 485 چوری شدہ میٹر ز برآمد کیے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مختلف تھانوں میں گیس چوروں کے خلاف 45 ایف آئی آر بھی درج کی جا چکی ہیں۔

جی ایم ایس این جی پی ایل کا کہنا تھا کہ گیس چوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، عوام  گیس چوری کی شکایت فوری طور پر ایس این جی پی ایل میں درج کرائیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے ساتھ مل کر گیس چوری اور ریکوری ایکٹ پی پی سی 462 کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

جنرل مینجر ایس این جی پی ایل ایم وقار شنواری نے مزید کہا کہ کریک ڈاؤن میں موقع پر گرفتاریاں، گیس چوری میں استعمال آلات کی ضبطی، بھاری جرمانے اور 10 سال قید کی سزا شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر