قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی نجکاری کمیشن ترمیمی بل منظور کرلیا
سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں خیبرپختونخوا سے اب تک 8 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آج سہہ پہر 4 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے، سیینٹ ٹیکنوکریٹ نشستوں کے لئے اعظم خان سواتی اور سید ارشاد حسین نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
ترجمان کے مطابق جنرل نشستوں پرعرفان سلیم، طلحہ محمود، دلاورخان، فیصل جاوید نے کاغذات جمع کیے ہیں، جنرل نشستوں پر مرزا محمد آفریدی اور اظہر قاضی مشوانی نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق 7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ و علما اور 2 خواتین کی مخصوص نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی فہرست کل شائع کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 مارچ تک ہوگی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے پی کا کہنا ہے کہ کاغذات کی منظوری اورمسترد ہونے کے خلاف اپیلیں21 مارچ تک دائرکی جا سکیں گی، اپیلوں پر فیصلہ 25 مارچ تک کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
