Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترک لیگ میچ میں تشدد کے بعد فیفا کا کارروائی کا مطالبہ

Now Reading:

ترک لیگ میچ میں تشدد کے بعد فیفا کا کارروائی کا مطالبہ

اس سیزن میں ترک لیگ میں دیگر پرتشدد واقعات کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے جن میں کلب کے صدر کی جانب سے ریفری پر حملہ بھی شامل ہے۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے کہا ہے کہ ترک سپر لیگ میں تشدد ناقابل قبول ہے اور انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹرابزونسپور میں فینرباچے کی 3-2 کی فتح کے بعد ہونے والے جھگڑے کے بعد کارروائی کریں۔

گزشتہ روز فائنل سیٹی بجنے کے بعد ٹریبزونپور کے شائقین پچ پر گھس آئے اور اپنے دفاع کے لیے میدان میں اترنے والے فینرباچے کے کھلاڑیوں پر حملہ کیا۔

ترک لیگ میں رواں سیزن میں دیگر پرتشدد واقعات پیش آئے ہیں جن میں کلب کے صدر کی جانب سے ریفری پر حملہ اور ریفری کے فیصلوں کے خلاف احتجاج شامل ہیں۔

ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے پیر کے روز ایک پوسٹ میں کہا کہ پولیس نے اس واقعے کے بعد 12 مداحوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

Advertisement

فینرباچے کے کھلاڑی اتوار کی رات نجی طیارے کے ذریعے ترابزون سے روانہ ہوئے تھے اور اس کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

انفنٹینو نے ایک بیان میں کہا کہ ترک سپر لیگ میچ کے بعد ٹرابزونسپور اور فینرباچے کے درمیان ہونے والا تشدد قطعی طور پر ناقابل قبول ہے، میدان کے اندر یا باہر اس کی ہمارے کھیل یا معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو اس کھیل کو کھیلنے کے لئے محفوظ ہونا چاہئے جس سے دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کو خوشی ملتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر