
شمالی وزیرستان مٰں سیکیورٹی فورسز کی 2 الگ کارروائیوں میں 10 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز اور آج ہونے والی 2 کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کر دیا ہے۔
پہلی کارروائی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ گزشتہ روز ہونے والی اس کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گرد جنہم واصل کئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سینٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا.
جبکہ شمائد وزیرستان میں ہونے والی ایک اور کاروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
ہلاک ہونے والے دہشت گرد پاک افغان بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں حضرت عمر اور رحمان نیاز نامی دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے دراندازی کی کوشش کے دوران 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News